مہنگائی کا طوفان، عوام ہے پریشان

مہنگائی کا طوفان، عوام ہے پریشان

39 views

مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 20 سے 60 روپے تک اضافہ ہوگیاہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیاہے ۔

ڈالر اور پیٹرول کیا بڑھا، اشیائے خورونوش کو پر لگ گئے، دکانوں پر دال ماش 35 روپے فی کلو

دال مونگ اور دال چنا 20 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئی، چاول کی قیمت میں 30 سے 60 روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا

تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 7 روپے تک اضافہ، پیکنگ اور ڈبے والے دودھ کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہرچیز 5سے15فیصد مہنگی کردی، گھی، چاول، چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا

کرائے بڑھائے جانے کے بعدمسافروں اورٹرانسپورٹروں کے جھگڑے شروع ہوگئے۔

نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کاانتباہ کردیا۔

گھی کی قیمت دس روپے اضافہ کے ساتھ 160روپے پاؤچ کر دی گئی،چینی 2روپے اضافہ کے ساتھ60روپے کلو

چاول 160سے 200روپے کلوہوگیا۔ صابن10روپے اضافہ کے بعد 55اور60روپے کاہوگیا

کیچ اپ 185سے بڑھا کر200روپے،آٹا تھیلا 810روپے کردیا گیا۔

 پاکستان شماریات بیورو نے یکم اپریل کو سبزیوں، دالوں اور گوشت کے نرخوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ

سالانہ کی بنیاد پر سبز مرچیں151 فیصد، ٹماٹر 315 فیصد اور سرخ مرچیں27.6 فیصد مہنگی ہوئیں

جبکہ دال کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 22.7 اور گوشت کی قیمتیں 13.8 فیصد بڑھیں۔

ماہانہ کی بنیاد پر پیاز 39.2 فیصد، کینو 22.3 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں ایک ماہ میں 18.8 فیصد، کیلا 15 فیصد

جبکہ دال مونگ کی قیمت ایک ماہ کے دوران 12.6 فیصد اور لہسن 11 فیصد مہنگا ہوا۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق کتابوں کی قیمتیں 31.3 اور ٹیوشن فیس میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا

جبکہ سیمنٹ کی قیمتیں ایک سال کے دوران 13.9 فیصد بڑھ گئیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *