پاکستانیوں کے پیار بھرے پیغام، مارٹن کوبلر کے نام

پاکستانیوں کے پیار بھرے پیغام، مارٹن کوبلر کے نام

32 views

جرمنی کے سفارت خانے میں تعینات مارٹن کوبلر کے واپس جانے پر پاکستانیوں نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

مارٹن کوبلر کوئی معمولی حیثیت کے سفارتکار نہیں بلکہ وہ اپنے شعبے کے ایک منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں

جو کئی ممالک میں سفارتکاری کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی مشنز کے لیے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت نے مارٹن کوبلر کو 10 اگست 2017 کو پاکستان میں اپنا سفارت کار تعینات کیا

جس کے بعد انہوں نے اپنے منفرد انداز سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کیے۔

جرمن سفیر کو پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی نے اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے

اس خوبصورت خطہ ارض کو دنیا بھر میں متعارف کرنے کا بیڑا اپنے سر اٹھا لیا۔

جرمن سفیر گاہے بگاہے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کبھی بریانی کھانے تو کبھی ٹرک آرٹ یا

پھر پاکستانی ثقافت سے متعلق خوبصورت تصاویر شیئر کرتے تھے جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا تھا۔

یہی نہیں مارٹن کوبلر کے پاکستانیوں کے ساتھ بلا کسی رنگ و نسل اور زبان کی تفریق کے سیلفی کے انداز

نے ان کی مقبولیت کو چار چاند لگائے، اور ان کی اپنائیت نے بَھٹہ مزدور ہو یا تندور والا

چپل بنانے والا ہو یا سائیکل والا، نوجوان ہو یا بچہ یا بوڑھا، طالبعلم ہو یا استاد، ہر خاص و عام کے دل میں گھر بنایا۔

پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے والے مارٹن کوبلر پاکستانیوں کے لیے دل میں درد بھی رکھتے ہیں

اس کا عملی نمونہ کراچی کی بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کا جرمن کمپنی کے خلاف زرتلافی کا مقدمہ جرمنی کی

عدالت سے خارج ہونے کے بعد ان کے درعمل سے ظاہر ہے جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا

یہی نہیں وہ پاکستان میں دیہاڑی والے مزدوروں کی حالت زار پر بھی فکر مند رہتے تھے۔

صدر مملکت عارف علوی نے جرمن سفارت کار کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور ملاقات کر کے اُن کی خدمات کو بھی سراہا۔

انہوں نے اپنا آخری پیغام بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا ہے جس میں وہ روایتی پاکستانی شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں

مارٹن کوبلر نے اپبے الوداعی پیغام میں کہا کہ پاکستان سے رخصت ہونے پر بہت اداس ہیں

لیکن ایک عام سیاح کی حیثیت سے پاکستان آتے رہیں گے۔ ان کی سبکدوشی کے اعلان کے ساتھ ہی

کئی سوشل میڈیا صارفین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

متعدد مداحوں نے انہیں پاکستان میں مستقل رہائش اور حکومت سے پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کیا

لیکن اب پاکستان کا یہی مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرنے والے جرمن سفیر کی مدت ملازمت

ختم ہونے کو ہے اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنے وطن جرمنی لوٹ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *