پی اے ایف پاسنگ آوٹ پریڈ، ترک کمانڈر کو سلامی

پی اے ایف پاسنگ آوٹ پریڈ، ترک کمانڈر کو سلامی

11 views

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ہے، تقریب کے دوران مہمان خصوصی ترکی کی فضائیہ کے سربراہ حسن کیچیکا کیاز کو سلامی دی گئی۔

شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کر کے داد سمیٹی، ہوا بازوں نے پاک فضاؤں کے نیلے آسمان پر فنی مہارت دکھائی۔

اس سے قبل شاہینوں کی 141 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ چیف آف ایئر سٹاف مجاہد انور خان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈرجنرل حسن کیچی کاکیاز نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ترک جنرل حسن کیچیکا کیاز نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو فلائنگ بیجز لگائے اور اعزازات سے بھی نوازا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *