کرائسٹ چرچ کے شہداء کو بیس ہزار پاکستانیوں کا خراج عقیدت

کرائسٹ چرچ کے شہداء کو بیس ہزار پاکستانیوں کا خراج عقیدت

14 views

پاکستان میں 20 ہزار افراد نے انسانی مسجد بنا کر سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے شورکوٹ میں شرکاء نے مسجد کی شکل میں کھڑے ہو کر پیغمبر

اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حدیہ درود بھی پیش کیا۔

اس موقع پر چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی کا کہنا تھا کہ مسجد بنانے کا مقصد نیوزی لینڈ

کے عوام کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی ہے۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مسجد النور سمیت 2 مساجد پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ

دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو شہید اور 48 کو زخمی کردیا تھا۔

اس ساںحہ کو ایک ماہ مکمل ہونے پر نیوزی لینڈ سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے

مسلم انسٹیوٹ کے تحت 20 ہزار افراد نے مل کر کرائسٹ چرچ کی مسجد جیسی انسانی مسجد بنائی

اور یک آواز ہو کر دنیا کو بتایا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *