بی جے پی نے پاک فوج کا نغمہ چرالیا

بی جے پی نے پاک فوج کا نغمہ چرالیا

58 views

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کی تشہیر کے لیے پاکستانی نغمہ چوری کرلیا، جس کی وجہ سے بی جے پی پر شدید تنقید کی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تلگانہ کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آئی ایس پی آر کا

نغمہ پاکستان زندہ باد کی طرز چوری کرکے اپنا نغمہ ریلیز کردیا۔

راجہ سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 12 اپریل کو نغمہ ریلیزکیا اور اسے بھارتی فوج کے نام کیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی ایس پی آر کے نغمے پاکستان زندہ باد کی طرح راجہ سنگھ نے

ہندوستان زندہ باد کا لفظ استعمال کیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما

کی چوری پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ خوشی ہے کہ آپ نے نقل کی لیکن سچ بولنے کی بھی نقل کرنی چاہیے

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے موقع پر

معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے عنوان سے نغمہ جاری کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *