کیسی ہو میری دلہنیا بلاول نے بتا دیا

کیسی ہو میری دلہنیا بلاول نے بتا دیا

75 views

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی کے لیے اظہارِ دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ہونے والی دلہن میں تین خصوصیات درکار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کرنٹ ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ لڑکی ذہین و تعلیم یافتہ ہونی چاہیے

اور حسِ مزاح رکھتی ہو، انہوں نے مزید کہا کہ میری ہونے والی دلہن کی میری بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سے بننی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے صبح اٹھ کر ناشتہ کرتا ہوں، ناشتے میں کافی، انڈے اور کبھی کبھار پراٹھہ کھاتا ہوں

جبکہ انہیں شہروں میں کراچی اور کھانے میں بریانی و حلیم پسند ہے۔ میں کبھی کسی کو بنا بتائے گھر سے باہر نہیں نکلا۔

میں نے نیٹ فلیکس پر آخری دوستاویزی فلم پلائنٹ ارتھ ٹو دیکھی تھی۔

بلاول سے سوال کیا گیا کہ آپ تینوں میں والدہ کس کو ذیادہ پسند کرتی تھی جس پربلاول نے بتایا کہ میری ماں ہم تینوں

کو برابری کی بنیاد پر ہی پسند کرتیں تھیں، اگر آپ کسی سے پوچھیں تو وہ بولیں گے کے میں ان کا پسندید ہ تھا

لیکن میں کہوں گا کہ میرے اور میری ماں کے درمیان وہ رشتہ تھا جو ایک ماں اور بیٹے میں ہوتا ہے۔

بلاول نے بتایا کہ میری ماں مجھے بہت سی نصیحتیں کرتی تھی لیکن ان کی ایک نصیحت جس پر میں عمل کرنے کی کوشش

کرتا ہوں وہ یہ ہےکہ غصے میں جواب نہیں دینا چاہیئے اورکچھ کرنے سے قبل دس  تک گنتی ضرور گن لینی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پر عمل نہیں کر پاتے لیکن کوشش ضرور ہوتی ہے اور کوشش کرتا ہوں کے

جذباتی یا ناراض ہو کر کوئی بیان نہ دے دوں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *