بارہ بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

بارہ بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

14 views

قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک کے 12 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وائرس کی موجودگی کے بعد پولیو ویکسی نیشن کی عمر کی حد بھی بڑھا کر 10 سال کردی گئی۔

جن شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان میں پشاور، لاہور، کراچی، راولپنڈی

مردان، بنوں، وزیرستان، حیدر آباد، سکھر اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔

حکومت نے پولیو اہلکاروں کی سیکیوٹی یقینی بنانے کے لیے بھی  اہم فیصلہ کیاہے۔ ملک بھر کی پولیو مہم

میں 1 لاکھ فوج اور پولیس کے اہلکار پولیو اہلکاروں کی حفاظت پر مامور ہونگے۔

نیشنل پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے

کہ صرف ضلع پشاور میں میں پہلی مرتبہ دس سال تک کے بچوں کے لیے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ہونے والی

میٹینگ کی سربراہی کی۔ میں بہت پرامید ہوں کہ انشاءاللہ اسلام آباد کی طرح پشاور میں بھی اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ 2 ماہ قبل بھی کراچی، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، سکھر، قلعہ عبد اللہ، کوئٹہ، ڈیرہ اسمعٰیل خان

پشاور اورجنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *