ورلڈکپ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

ورلڈکپ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

25 views

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق آج کریں گے

حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے

جب کہ 1 یا 2 ناموں پر مشاورت کے بعد فہرست مرتب کرلی جائے گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے منتخب کردہ 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15 اپریل کو لیا گیا

اور ان میں مکمل طور پرفٹ کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈکپ ٹیم تیار کی جائے گی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈکپ کے لیے منتخب ہونے والے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کے

ساتھ 2 ریزرو کھلاڑی بھی ہوں گے

واضح رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر انتظام ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ2019 کیلئے

اب تک چار ممالک نے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کرنے والے

ممالک میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور

جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *