وزیراعظم عمران خان دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

وزیراعظم عمران خان دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

12 views

مشہور امریکی جریدے ٹائم نے وزیراعظم عمران خان کو 2019 کی 100 با اثر شخصیات میں شامل کر دیا۔

ٹائم میگزین نے عمران خان کے بارے میں لکھا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ایسے میں ملک

کی بھاگ ڈور ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس کی حیثیت ایک راک اسٹار کی سی ہے۔ پاکستانیوں

کی بڑی تعداد پُرامید ہے کہ عمران خان ملک کو سنگین حالات سے نکال لیں گے۔

اس بار دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے اور 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان

کے وزیراعظم بننے والے عمران خان اور کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر کے

عالمی شہرت حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی جگہ بنا لی ہے۔

فہرست میں رواں سال کے با اثر افراد کی فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ کے

ساتھ وزیراعظم عمران خان کا نام بھی ہے۔

دوسری طرف کھیل سے مصری فٹبالر محمد صالح، امریکی گالفر ٹائگرووڈزاورامریکی باسکٹ بال اسٹارلیبرون جیمز

بھی اس  فہرست میں شامل ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، سابق امریکی صدرباراک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ، گلوکارہ لیڈی گاگا

ٹیلرسوئفٹ، اداکار و ریسلر ڈیوائن جونسن اور گیم آف تھرونز کی ڈریگن کوئین اداکارہ ایمیلیا کلارک بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *