وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا

14 views

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ہاؤسنگ اسکیم شروع کریں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم  پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بڑی جدوجہد کے بعد ہم اس مقام تک پہنچے ہیں جب سے حکومت میں آیا دل میں کوئی کنفیوژن نہیں، قائداعظم نے کہا تھا

مسلمان دنیا کی عظیم قوم بنے گی، میراخواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا، کیوں کہ فلاحی ریاست کمزور طبقے

کی ذمہ داری لیتی ہے، اسلامی فلاحی ریاست کا قیام کوئی آسان کام نہیں، آسان کام ہوتا تو70سال کے دوران ہوچکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دارطبقہ مشکلات سے گزرتاہے، پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے، پچاس لاکھ گھر

بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے، کراچی میں چالیس فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، کچی آبادی کا آج تک کسی نے کچھ نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم لے کر آیا ہوں، میرا وژن کلیئر ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے

ہاؤسنگ منصوبے کا آغازشروعات ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے

حکومت میں آنے کے پہلے دن سے ہی میں کسی کنفیوژن کا شکار نہیں ہوں، پاکستان کو

ایک فلاحی ریاست بنانے کا عزم لئے اقتدار میں آیا ہوں، ہم بہت کلیئر ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس بات کی فکر نہ کریں کہ اس وقت ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے یا ہم دیوالیہ ہونے والے ہیں

گزشتہ حکمران ملک کو مقروض اور دیوالیہ کر کے چلے گئے ہیں، اصلاحات کرنے میں ہمیشہ روکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ مفاد پرست لوگ تبدیلی نہیں چاہتے، مفاد پرست ٹولے نے اربوں روپے باہر منتقل کیے

نوجوان طبقہ ملک کی بہت بڑی طاقت ہے، پوری کوشش ہے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے

تنخواہ دارلوگوں کیلئے گھر بنانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے، جانتا ہوں تنخواہ دار طبقے کے پاس پیسہ نہیں

باہر سے انویسٹرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، مشکل حالات کے باوجود دنیا سے لوگ آرہے ہیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کے لئے لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے

اس پروگرام میں ہماری کوشش ہےکہ نوجوان زیادہ آگے آئیں، میرے لئے اس وقت زندگی کا سب سے بہترین وقت ہے

ہم عظیم قوم بنیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *