افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات منسوخ

افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات منسوخ

15 views

طالبان اور افغان نمائندوں کے درمیان قطر میں ہونیوالے مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن کی امریکی کوشش کو بریک لگ گیا۔ امریکا

افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے دوحا میں مذاکرات آخری لمحات پر منسوخ کردیئے گئے

افغان صدارتی حکام نے مذاکرات منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت نے افغان نمائندوں کی

فہرست کو مسترد کرکے نئی فہرست بھیجی ہے، نئی فہرست میں افغانستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی نہ ہونے پرافغان حکومت

نے فہرست مسترد کردی۔ افغان صدارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت کے مطالبات تسلیم کرنے

تک دوحہ مذاکرات منسوخ کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ افغان طالبان اور افغان حکام پہلی بار ایک میز پر بیٹھنے جا رہے تھے

تاہم افغان حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے والے وفد کی فہرست میں تقریبا 250 افراد شامل کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا عمل انیس سے اکیس اپریل تک قطر میں ہونا تھا

جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر بات کی جانی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *