حرمین شریف کی حفاظت کے لئے، مشرق وسطی میں امن قائم کرنا ہوگا، جنرل زبیر محمود حیات

حرمین شریف کی حفاظت کے لئے، مشرق وسطی میں امن قائم کرنا ہوگا، جنرل زبیر محمود حیات

10 views

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امن تک حرمین شرفین کو خطرہ رہے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں

جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے

اس شعبے میں توجہ دینی ہوگی، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحراںوں کا سامنا ہے

جب کہ دنیا میں اسلام فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے، جب تک مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوگا حرمین شرفین کو خطرہ لاحق رہے گا

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں

اور کسی بھی مس ایڈونچر و مس کیلکولیشن کا جواب دینے کیلئے تیارہیں کشمیریوں نے بھارتی تسلط کومسترد کیا ہے

اور ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے، کشمیری اپنے شہداءکو آج پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفنا رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے

کہ افغانستان میں امن بحال ہو جس کیلئے مزاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں

لیکن اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *