قدیم دور کے شیر کی باقیات مل گئی

قدیم دور کے شیر کی باقیات مل گئی

34 views

ایک عرصے سے دراز میں رکھی ہوئی نامعلوم ہڈیاں درحقیقت ایک ایسے قدیم خونخوار شیر کی باقیات نکلیں جس کا وزن لگ بھگ 1500 کلوگرام تک تھا

 کینیا کے نیشنل میوزیم میں رکھے گئے ان فوسلز کو دیکھنے پر یہ کسی بڑے گوشت خور کے معلوم ہوتے ہیں

جو کبھی زمین پر رہا ہوگا۔

اس سلسلے میں اسٹیون اور ان کے ساتھی میتھیو بورتھس کی شائع کردہ تحقیق میں بتایا گیا کہ

ایک درندہ جسے ’سمبکوبوا کوتو کافریکا‘ نام دیا گیا، افریقہ میں 2 کروڑ 20 لاکھ سال پہلے رہا کرتا تھا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ اب سے دو کروڑ سال قبل آج کے کینیا میں بہت بڑے دانتوں والا یہ درندہ سب سےبڑا گوشت خور جانور

بھی تھا جو اس وقت ہاتھی جیسے جانداروں کا شکار کرکے اپنا پیٹ بھرتا تھا۔

اس کے رکازات (فاسلز) میں جبڑا، دانت اور دیگر ہڈیاں شامل ہیں ۔

ماہرین نے اپنے علم کی بنا پر اسے ایک بالکل نیا جانور قرار دیا ہے جو اس سے پہلے ہمارے علم میں نہ تھا۔

آج کی دنیا میں موجود کسی بھی گوشت خور ممالیہ حتیٰ کہ برفانی ریچھ سے بھی بڑے جانور سمبکوبوا کا سر کا حجم گینڈے

کے برابر تھا اس کا 8 انچ بڑا دانت کیلے جتنا بڑا تھا اور اس کا وزن تقریباً ایک ٹن اور منہ سے

اس کے پچھلے حصے تک کی لمبائی تقریباً 8 فٹ ہوسکتی ہے۔

ورٹیبریٹ پیلینٹولوجی کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق

اس جانور کے فوسلز تقریباً 1980 میں مغربی کینیا سے دریافت کیے گئے تھے جن پر

اس سے قبل باریکی سے تحقیق نہیں کی گئی تھی۔

محقق اسٹیون کا کہنا تھا کہ ’میں نے جن نمونوں پر تحقیق کی ہے وہ کافی چھوٹے تھے

اس لیے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میں نے جب وہ دراز کھولی جس کا

اب تک میں نے جائزہ نہیں لیا تھا اور اس میں بڑے دانتوں کو چمکتے ہوئے پایا تو میں کیوں حیران رہ گئی‘۔

اس کے جبڑے اور دانتوں کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے اسے خونخوار گوشت خور شکاری قرار دیا ہے۔

ڈیوک یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو بورتھس کہتے ہیں کہ یہ آج کے شیر سے بڑا تھا

اور شاید قطبی ریچھ بھی اس سے چھوٹا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی کھال پر چیتے کی طرح دھاریاں بھی تھیں

اور غیرمعمولی دانت تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دانت ایک عرصے سے کینیا کے ایک تعلیمی ادارے کے دراز میں رکھے تھے

اور لوگوں نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔

سمباکوبوا اب سے 2 کروڑ 30 لاکھ سال قبل دندناتا پھرتا تھا اور اسے گوشت خور ممالیوں کے

ارتقا میں ایک اہم کڑی قرار دیاجارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *