ماڑی پیڑولیم نے تیل کے ذخائر دریافت کرلیں

ماڑی پیڑولیم نے تیل کے ذخائر دریافت کرلیں

44 views

ماڑی پٹرولیم نے تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنادی، گوجر خان کے غوری بلاک کے ڈھاریاں ون کے معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق غوری بلاک کے ڈھاریاں 1 معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے

، ماڑی پٹرولیم کی یہ پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، تیل کی نئی دریافت تحصیل گوجرخان کے

قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنے کے اندازے ہیں

، نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی

یاد رہے پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے

، بتایا گیا ہے کہ 5 ہزار میٹر  کی گہرائی تک کا ڈرلنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، ایگزون موبل

حاصل کردہ نتائج کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *