ورلڈ کپ کے لئے  15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

4 views

انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر اور آصف علی کو اضافی کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے

انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم

حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔

ان کے علاوہ فخر زمان، امام الحق عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی

ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے رکھا ہے اور

ہمارے پاس 22 مئی تک ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑی تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ہمارا سیکنڈ وکٹ کیپر ہے اس نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے

ٹیم میں رہنے والے کھلاڑیوں کو اپنا اسٹینڈرڈ ہائی کرنا پڑے گا، محمد حسنین ہماری طرف سے سرپرائز پیکیج ہے

جو لڑکا 150 کی اسپیڈ سے بالنگ کراسکتا ہے وہ کسی بھی وقت میچ جتا سکتا ہے، محمد حسنین کسی بھی

ٹیم کو نقصان پہنچا کر سرپرائز دے سکتا ہے۔

عماد وسیم سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے

لیکن ٹیم کمبی نیشن اور صورت حال کے باعث انہیں تھوڑی فیور دی گئی ہے۔

محمد عامر کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر بہت تجربہ کار بولر ہے

لیکن بدقسمتی سے عامر کافی عرصے سے پرفارم نہیں کر پا رہا، اسی وجہ سے ہم نے محمد عامر کو انگلینڈ کے لیے

ٹیم میں شامل کیا ہے، اللہ کرے کہ وہ فارم میں آ جائے جس طرح اس نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی

ابتدائی وکٹیں گرائی تھیں۔

محمد آصف کے حوالے سے انضمام الحق نے بتایا کہ ہمیں مڈل آرڈر میں کوئی ایسا بلے باز چاہیے جو تیزی سے رن کر سکے

ہم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کو موقع دیا تھا لیکن وہ کلک نہ کر سکے

اب ہم آصف کو موقع دے رہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آصف چل جائے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *