ورلڈ کپ کے لیے منتخب قومی کھلاڑیوں کی  وزیر اعظم سے ملاقات۔

ورلڈ کپ کے لیے منتخب قومی کھلاڑیوں کی وزیر اعظم سے ملاقات۔

15 views

 ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والی قومی ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان سے آج ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں 17 کھلاڑیوں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی

کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی شریک تھے۔

 وزیراعظم عمران خان نے فردا فردا تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیرِ اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لیے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک گھنٹے سے زائد کی نشست میں وزیرِ اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے

اور ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے مفید مشورے بھی دیے۔

بعدازاں وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں اور مینجنگ حکام کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس کے باغ میں تصویر بھی بنائی

جس میں کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ میں بلا بھی تھمایا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *