وزیر خزانے کے  مستعفی ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات

وزیر خزانے کے مستعفی ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات

16 views

سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد  سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور کل سے اب تک انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ روز اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھا گئی تھی

اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، مندی کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 600 پوائنٹس کی

سطح سے نیچے آگیا تھا۔ جس کے بعد  اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا گیا  تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رحجان رہا اور مارکیٹ کھلتے

ہی 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جمعے کے روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 36811 پر ٹریڈ کررہا تھا اور پہلے 30 منٹ میں انڈیکس 120 پوائنٹ اوپر چلا گیا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 37,413 پر ٹریڈ کررہا تھا جو آج کی تاریخ میں اب کی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ فائل ہونے تک اسٹاک مارکیٹ میں 53,535,750 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,074,999,825 پاکستانی روپے رہی۔

رواں ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار 556 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 76 کھرب 61 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ 33 ہزار 206 روپے ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *