کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے، وزیر اعظم عمران خان

کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے، وزیر اعظم عمران خان

69 views

وزیراعظم عمران خان نے مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی پہنچے جہاں انہوں نے

جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جلسہ عام اورکزئی کے علاقے کلایہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا

جہاں 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 27 سال پہلے میں اس علاقے میں آیا تھا، قبائلی علاقوں میں گھوما

اور ایک کتاب بھی لکھی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ چلی تو ان علاقوں کو جانتا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اس لیے کہا کیونکہ قبائلی علاقوں کے لوگ ہماری فوج ہیں

بدقسمتی سے اس وقت جو وزیر اعظم تھا اسے قبائلی علاقوں کا نہیں پتہ تھا۔ لوگوں کو نہیں پتہ چلا

ہمارے قبائلی علاقوں میں کیسی تباہی پھیلی۔

وزیراعظم عمران خان نے پشتون تحفظ موومنٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پی ٹی ایم قبائلی علاقوں کی تکلیف کی بات کرتی ہے

جو درست ہے، وہ جو بات کرتے ہیں وہی بات میں 15 سال سے کررہا تھا، پی ٹی ایم والے ٹھیک بات کرتے ہیں

لیکن وہ جس طرح کا لہجہ اختیار کررہے ہیں وہ ہمارے ملک کے لیے ٹھیک نہیں، جو لوگ تکلیف سے گزرے ہیں

ان سے اپنی فوج کے خلاف نعرے لگوانے سے قبائلی علاقے اور پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ برے وقت میں، میں نے سب سے زیادہ آواز اٹھائی،ہمیں آج یہ سوچنا ہےکہ آگے کیسے بڑھنا ہے

اور حالات کیسے بہتر کرنا ہیں، قبائلی علاقے کے لوگوں کو مستقبل میں تعلیم دینا اصل چیلنج ہے

پی ٹی ایم والے لوگوں کے دکھ درد پر نمک نہ چھڑکیں، لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے، ان کی مرہم پٹی کریں

ان سے جو ظلم ہوا ہے ان کی مدد کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقہ خیبرپختونخوا میں ضم ہوگیا ہے، اب کوشش ہوگی کہ اسے اوپر لائیں

، یہاں نوجوانوں کے لیے تعلیمی نظام بہتر کریں اور اس علاقے کو سرمایہ کاری کے لیے کھولیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہا ہےکہ آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کریں، ہم ان کو پیسہ دیں گے

تاکہ یہ اپنے حالات بہتر کریں، ہم خیبرپختونخوا حکومت کی پوری مدد کریں گے، ہماری حکومت کا سب سے بڑا چیلنج

نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے، ہم یہاں کے نوجوانوں کو بلاسود قرض دیں گے تاکہ وہ اپنا بزنس کرسکیں

، ہم انہیں ہنر بھی سکھائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *