نابینا جج یوسف سلیم کی شاندار کارکردگی، بصارت والوں کو پیچھے چھوڑ دیا

نابینا جج یوسف سلیم کی شاندار کارکردگی، بصارت والوں کو پیچھے چھوڑ دیا

74 views

پاکستان کے پہلے نابینا جج یوسف سلیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ماہ میں 20 مقدمات کے فیصلے سنا دیے۔

ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا جج کی شاندار کارکردگی سامنے آنے لگی، نابینا سول جج یوسف سلیم نے

اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے سنائے انہوں نے پہلے ہی ماہ میں تیز ترین ٹرائل

کر کے 5 کیسز کے فیصلے کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں سول ججز کے امتحانات میں یوسف سلیم نے اول پوزیشن حاصل کی تھی

لیکن نابینا ہونے کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی نے انہیں مسترد کر دیا تھا تاہم چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے

یوسف سلیم کی بھرتی کا حکم دیا تھا۔

یوسف سلیم ہر لحاظ سے سول جج کے لیے موزوں امیدوار تھے جب کہ قانون کے مطابق بھی معذور

افراد کے لیے 3 فیصد کوٹہ مختص ہے۔

یاد رہے کہ سول جج کے لیے ہونے والے امتحانات میں 300 میں سے صرف 21 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *