کراچی کی صورتحال ماضی کے مقابلے آج بہتر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی کی صورتحال ماضی کے مقابلے آج بہتر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

68 views

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کراچی میں صورتحال الحمداللہ آج بہت بہترہے اور ورلڈکرائم انڈکس میں آج کراچی70نمبرپرہے، اس کامیابی کا سہراسول انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسزکےسرہے، انشااللہ مستقبل میں مزیداستحکام آئےگا 

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں

کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا تاہم آج درجہ بندی میں یہ 70ویں نمبر پر ہے اور

دنیا کے بڑے شہر اس درجہ بندی میں کراچی سے پیچھے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں صورتحال آج ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے

، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت، سیکورٹی فورسز خصوصی طور پر انٹیلیجنس ایجنسیوں

، پولیس اور سندھ رینجرز کی کارکردگی داد کے لائق ہے، انشااللہ کراچی میں مزید امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

دنیا کے بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے گلوبل کرائم انڈیکس کی

تازہ رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کی وجہ سے کراچی کی رینکنگ بہتر ہو کر 70 ہو گئی ہے

جبکہ 2014 میں کراچی کا چھٹا نمبر تھا، 2014 میں کراچی میں جرائم کی شرح 81.34 تھی جو 2019 تک

بہتر ہو کہ58.43 ہو گئی ہے۔

اس انڈیکس میں انڈیا کے دارالحکومت دہلی کا 65 واں نمبر ہے اور وہاں حالات کراچی کی نسبت زیادہ خراب ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *