پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے

5 views

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں اور تبادلےکئے گئے، جن میں حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے

، جن میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان، لیفٹیننٹ جنرل ساحر اور

لیفٹیننٹ جنرل عدنان شامل ہیں۔

پاک فوج کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف لگایا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی جی سی اینڈ آئی ٹی)

اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو کمانڈر بہاولپور کور تعینات کیا گیا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *