!کتابوں کا عالمی دن

!کتابوں کا عالمی دن

26 views

دنیا بھر میں آج کتاب کا عالمی دن منایا جارہا ہے اورعلم دوست معاشروں میں ایسے دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جن معاشروں کے اذہان بوسیدہ ہوجاتے ہیں وہاں کتب بینی کا رجحان ختم ہونے لگتا ہے۔

اس دن کی شروعات 1616 ء میں سپین سے ہوئی جہاں ہر سال 23 اپریل کو مرد اپنی عزیز خواتین اور لڑکیوں کو

گلاب کے پھول پیش کرتے ۔اس دوران جگہ جگہ مشہور ناولوں کے حصے ، شیکسپئرکے ڈرامے اور دوسرے مصنفوں

کی کتابوں کے حصے پڑھے جاتے ۔ آہستہ آہستہ یہ روایت ورلڈ بک ڈے کی شکل اختیار کر گئی۔ 1995ء میں

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونسکو کی جنرل کونسل نے 23 اپریل کو” ورلڈ بک ڈے” قرار دے دیا۔

اگر موضوع اچھا ہو تو کتاب آج بھی خریدی اور پڑھی جاتی ہے پاکستان میں زیادہ کتابیں شاعری کی شائع ہوتی ہیں

،اور ان کی شاعری بھی اس قابل نہیں ہوتی اس لیے بھی رحجان کم ہے۔ پاکستان میں سنجیدہ موضوعات پر لکھی گئی

کتابیں پڑھنے والوں کی تعداد بھی دیگر ممالک سے کم ہے اور پھر ۔ فلسفے ، تاریخ، نفسیات اور سائنس پر لکھی گئی

کتابیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کا حل دیگر زبانوں کی کتابوں کے تراجم کی صورت میں نکالا جانا چاہیے۔

پاکستان میں کتاب سے دوری کے اسباب میں لائبریری کی کمی بنیادی وجہ میں سے ایک ہے

آج کے دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں کتب بینی کے رحجان کو ترویج دینا ہے بالخصوص آئندہ نسل

جو کہ ڈیجیٹل دنیا میں پیدا ہوئی ہے اسے کتاب پڑھنے کا ذوق اورشوق ودیعت کرنا ہے۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی آئندہ نسلیں کتاب سے دور نہ ہوں تو ضروری ہے کہ انہیں کتب بینی کا عادی بنایا جائے

‘ انہیں ترغیب دی جائے کہ زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھیں‘ انہیں کتابیں مہیا کی جائیں اور مہنگی

اور معیاری کتب تک انہیں آسان رسائی دی جائے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *