آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

55 views

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی ریکٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد اصغر نے تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی اسٹریٹجک پلان پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور دو سال کی مختصر مدت میں کلاسز کے اجراء پر

انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہا۔ اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ

نیوٹیک کا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ہنرمند افرادی قوت اور صنعت کے لیے بلند کردار قیادت تیار کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیو ٹیک کو کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی حدود میں قائم کیا گیا ہے

، جو معاشی ترقی کے لیے صنعتی شعبے میں لیڈرز اور پیشہ ورانہ فورس بنانے کے لیے پرُ عزم ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *