صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغاز

صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغاز

67 views

حضرت لال شہباز  قلندر کےعرس کی تین روزہ تقریبات آج سےشروع ہورہی ہیں، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

سندھ کے مشہورومقبول صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 676وین عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ان کے مزار پر پہنچ رہی ہے

اور اس سال 25 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے

زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیہون میں مختلف مقامات پر پانی کی سبیلیں

،ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز اور زائرین کیلئے ٹینٹ لگائے گئے ہیں۔

مختلف مقامات پر طبی امدادی مراکز اور ہیٹ اسٹروک سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔

حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہو کر اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔

گزشتہ روز لعل شہباز قلندر کے عرس کے انتظامات سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

منعقدہ ہوا تھا ، جس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا تھا کہ اس مرتبہ لعل شہباز قلندر کے

عرس کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے، عرس پر سیکورٹی اوّلین ترجیح ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *