آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، عمران خان ٹیم کے کپتان

آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، عمران خان ٹیم کے کپتان

31 views

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے ورلڈکپ 2019 سے قبل آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ جس کی قیادت عمران خان کریں گے

 کرک انفو کے 22 اسٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی جس میں39 میں سے 11 کھلاڑیو

ں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے اور ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، پاکستان اور سری لنکا

کے 2،2 جب کہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویو رچرڈ

، کمار سنگاکارا، کپتان عمران خان، لانس کلوزنر، وسیم اکرم، شین وارن، متھایا مرلی دھرن اور گلین میگرا شامل ہیں۔

کمار سنگاکارا کا مقابلہ سینتھ جے سوریا، اسٹیو واہ، کپل دیو اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ تھا

تاہم سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔

سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی ویو رچرڈ اور عمران خان آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہیں

جب کہ 9 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے صرف کلر کٹ میں ورلڈکپ کے میچز کھیلے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *