اردو زبان کا پہلا سافٹ ویئر تیار

اردو زبان کا پہلا سافٹ ویئر تیار

16 views

اردو زبان میں اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے جو خود کار طریقے سے املا کی غلطیاں درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اردو زبان کے پہلے سافٹ ویئر کا افتتاح ہوگیا ہے۔توقع  ہے کہ اس سافٹ ویئر کے مارکیٹ میں آنے سے نہ صرف اردو املا کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی

بلکہ اردو ذرائع ابلاغ کی دنیا میں بھی ایک انقلاب برپا ہو جائے گا۔

یہ اردو کاپہلا سافٹ ویئر ہے جو نہ صرف غلط الفاظ کی نشان دہی کرتا ہے

بلکہ ایک ہی کلک سے عبارت میں موجود سیکڑوں غلط الفاظ کوخود کار طریقے سے پلک جھپکنے میں درست بھی کردیتا ہے

اس سافٹ ویئر سے جہاں اردو میں پروف ریڈنگ کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی وہیں اردو کا ایک ہی املا رائج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ سافٹ ویئر ممتاز شاعر اور ناول نگار اختر رضا سلیمی اور معروف سافٹ ویئر پروگرامر سعید رضا خان اور ان کی ٹیم نے 2 سال کے عرصے میں تیار کیا ہے۔

ممتاز شاعر اورمقتدرہ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف نے کہاکہ حرف کار سافٹ ویئر اردو کی ترویج و ترقی کے حوالے سے ایک بڑا کارنامہ ہے

جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *