افغانستان کے اندورنی تنازع میں پاکستان کا کوئی حصہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم

افغانستان کے اندورنی تنازع میں پاکستان کا کوئی حصہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم

12 views

وزیرا عظم عمران خان نے افغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان خطےمیں امن کے لیے افغان امن عمل کی بھرپورحمایت جاری رکھےگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے تنازعات نے افغانستان اور

پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغانستان امن عمل اور خطے میں امن کا تاریخی موقع ہے

، پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا تھا کہ

افغان طالبا ن نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن افغان حکومت کے اعتراض پر ملاقات منسوخ کی۔

جس کے بعد افغان حکام نے شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کابل میں

پاکستانی سفارتخانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری کو افغان دفتر خارجہ طلب کیا تھا

اور وزیراعظم کے دیئے گئے بیان پر تحریری احتجاج کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *