بھارت نے ایٹم بم دیوالی کیلیے نہیں رکھے تو پاکستان بھی عید کے انتظار میں نہیں: محبوبہ مفتی

بھارت نے ایٹم بم دیوالی کیلیے نہیں رکھے تو پاکستان بھی عید کے انتظار میں نہیں: محبوبہ مفتی

21 views

 مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ایٹم بم دیوالی کے لیے نہیں رکھے تو پاکستان نے بھی ایٹم بم عید کے انتظار میں نہیں رکھے۔

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایٹم بم عید کے لیے نہیں رکھے ہوئے۔

اپنے دور عظمیٰ  میں ناقص کارکردگی دکھانے والے مودی انتخابی مہم ہندو ازم اور عوام کو جنگی جنون پر اکسا کر چلا رہے ہیں

چند روز قبل ایک جلسہ عام میں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے ایٹم بم دیوالی میں پھوڑنے کے لیے نہیں بنائے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے مزید لکھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیوں وزیراعظم مودی سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے بجائے

اتنی پستی میں گر جاتے ہیں، بھارتی وزیراعظم کو اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *