تحریک انصاف کا 23واں یوم تاسیس

تحریک انصاف کا 23واں یوم تاسیس

50 views

آج تحریک انصاف 23واں یوم تاسیس منا رہی ہے

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ

آج تحریک انصاف کا 23واں یوم تاسیس ہے۔ ہماری جدوجہد، آزادی کے بعد سے اب تک کسی بھی جماعت سے

بڑھ کر ہے جو 3 مراحل سے گزری۔ کرپشن اور سٹیٹس کو سے نبرد آزما ہونے اور یہ سمجھانے کیلئے

کہ انسانوں کی تعمیر کے ذریعے ہی قوم ترقی کرتی ہے، پہلے مرحلے میں عوام کو تبدیلی کیلئے تیار کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 15 برس کی ریاضت کے بعد میرا پیغام لوگوں کے دلوں میں اترنے لگا۔

اپنی تحریک کو انتخابی میدان میں مقابلے کی استطاعت رکھنے والی جماعت کی صورت میں ڈھالنے کیلئے

مجھے مزید 7 برس کی صبر آزما مشقت اٹھانا پڑی۔

آج ہم پاکستان کی ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر تشکیل کے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جس میں رحم

، عدل و انصاف اور تکریمِ آدم سے آراستہ سماج میسر آئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *