حکومت کا چینی قرضوں کی تفصیلات سامنے نہ لانے کا فیصلہ

حکومت کا چینی قرضوں کی تفصیلات سامنے نہ لانے کا فیصلہ

15 views

 حکومت نے بیرونی کمرشل قرضوں کوخفیہ رکھنے کے اصول کے تحت چینی قرضوں کی تفصیلات کو سامنے نہ لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے2017-18 کے  شائع کردہ اقتصادی سروے میں چین کی طرف سے

ملنے والے3.7 بلین ڈالر قرض کی تفصیلات کا ذکر نہیں  ہے۔

خیال رہےکہ  اس قرض میں سے چین کی طرف سے اب تک2.2بلین ڈالر کی رقم پاکستان وصول کرچکا ہے۔

اس صورتحال سے واضح ہے  کہ حکومت رواں مالی سال 2018-19 ء کے  اقتصادی سروے میں  2.54 بلین ڈالر قرض کی تفصیلات بھی شائع نہیں کریگی ۔

یاد رہے کہ چین کی جانب  سے یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کیلیے  مارچ میں دی گئی تھی۔

چائنہ ڈویلپمنٹ بینک  نے 2.24 بلین ڈالرکا شارٹ ٹرم قرضہ جبکہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک آف چائنہ نے 300ملین ڈالرکا قرض

مارچ کے مہینے میں پاکستان کو فراہم کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *