سردار اختر مینگل نے حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

سردار اختر مینگل نے حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

117 views

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے

 صدر سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا حکومت کے ساتھاتحاد اگست میں ختم ہو جائے گا

اور پارٹی اپنی راہیں جدا کرنے میں آزاد ہوگی کیونکہ طے شدہ معاہدے کے مطابق اتحاد کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد کے وقت کئے جانے والے چھ نکات پر عملدرآمد نہ ہونے

کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ چھ نکات پرمعاہدہ کے بعد بارہا کمیٹی بنانے کا کہا گیا مگر ایسا نہ ہوا

، چھ نکات پر کوئی عمل نہیں ہوا،اس قلم سے معاہدہ کیا جو آٹھ ماہ بعد بھی پکڑا ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *