سری لنکا ایسٹر دھماکوں میں ملوث  حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

سری لنکا ایسٹر دھماکوں میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

150 views

سری لنکا پولیس نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 9 خود کش حملہ آور ملوث تھے۔

 سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکن پولیس کے سربراہ اور ڈپٹی وزیر دفاع روان وجے وردنے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

سری لنکن پولیس چیف نے بتایا کہ ایسٹرکےموقع پردھماکوں کےالزام میں 60افراد گرفتارکیےجاچکےہیں

جن میں سے ایک شام کا شہری بھی ہے، تحقیقات کےمطابق دھماکوں میں 9 خودکش حملہ آورملوث تھے

جن میں سے 8 کی شناخت کی جاچکی ہے۔

ڈپٹی وزیردفاع نے بتایا کہ دھماکوں میں ملوث مقامی گروہ کے لیڈر نے شنگریلا ہوٹل میں خودکشی کرلی

جبکہ  ایک بمبار نے برطانیہ اور آسٹریلیا سے تعلیم حاصل کی تھی۔

 

برطانوی سیکیورٹی فورسز نے اُس خودکش حملہ آور کی شناخت عبدالطیف محمد کے نام سے کی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار  کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 بم دھماکے ہوئے تھے

جن میں 359 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک شدگان میں سے 39 غیر ملکی تھے۔

انتہا پسند تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *