شاہد خاقان عباسی نے نیب کے الزامات مسترد کر دیئے

شاہد خاقان عباسی نے نیب کے الزامات مسترد کر دیئے

9 views

ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات میں شاہد خاقان عباسی نیب آفس اسلام آباد میں پیش ہوئے، سابق وزیراعظم نے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگی رہنما کو ایل این جی کیس میں نیب نے آج طلب کیا تھا شاہد خاقان عباسی اب تک

نیب کے 75 میں سے 22 سوالات کے جواب دے سکے ہیں۔ وزارت پیٹرولیم سے ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے

باقی سوالوں کے جواب نہیں دیے جاسکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے جواب میں کہا ایل این جی معاہدے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیے

، ملک میں توانائی بحران کی وجہ سے قطر سے ایل این جی خریدی، قطر سے

ایل این جی دیگر ممالک کی نسبت کم ترین نرخ پر خریدی۔

تاہم نیب آفس راولپنڈی میں شاہد خاقان عباسی سے آج پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *