عامر کیانی کو کوتاہی کی وجہ سے ہٹایا گیا، مشیر اطلاعات

عامر کیانی کو کوتاہی کی وجہ سے ہٹایا گیا، مشیر اطلاعات

36 views

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر صحت عامر کیانی کو وزارت سے کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ کوتاہی کی وجہ سے ہٹایا گیا جب کہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو گیس بلوں میں جان بوجھ کر ردوبدل کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ سابق وزیر صحت عامر کیانی کو وزارت سے کرپشن کی وجہ سے نہیں

بلکہ کوتاہی کی وجہ سے ہٹایا گیا جبکہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو گیس بلوں میں جان بوجھ کر ردوبدل کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا

کہ سابق حکومت نے مہنگی ترین ایل این جی خریدنے اور قیمت 15 سال تک منجمد کرنے

کا معاہدہ کرکے قوم کے ساتھ فراڈ کیا جس کا فائدہ کچھ افراد نے اُٹھایا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایل این جی کا نیا معاہدہ نئی شرائط اور کم ترین نرخ پر شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *