عمران خان کہہ رہے ہیں عورت ہونا ایک گالی ہے، بلاول

عمران خان کہہ رہے ہیں عورت ہونا ایک گالی ہے، بلاول

19 views

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں عورت ہونا گالی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے  لفظ بلاول بھٹو صاحبہ استعمال کرنے سے متعلق بلاول بھٹو کہنا تھا کہ

اس قسم کا بیان دینے سے آپ اپنا قد چھوٹا کرتے ہیں، کسی اور کا قد چھوٹا نہیں ہوا

یہ کہنے سے مردوں کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا لیکن یہ پاکستان کی بیٹیوں، بچیوں اور عورتوں کے کیا پیغام ہے

وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ عورت ہونا ایک گالی ہے، یہ انتہائی قدم ہے

، آپ مدینہ کی ریاست کی باتیں کرتے ہیں اگر اسلام میں عورتوں کا کردار نہ ہوتا تو کیا ہمیں کربلا یاد ہوتا

، یہاں ہماری خواتین مردوں کے شانہ بشانہ تھیں، اگر فاطمہ جناح نہ ہوتیں تو کیا پاکستان بنتا

، اگر وہ نہ ہوتیں تو کون ایوب خان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑا ہوتا‘۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پوری اسلامی دنیا میں سب سےپہلے خاتون کو وزیراعظم بنایا

، ہماری ملالہ جیسی بچیاں ہیں، پاکستان کی عورتیں بہادر ہیں، پاکستان کی عورتوں کا باقی دنیا کی عورتوں سے موازنہ کریں

، ہم اپنے ملک کی خواتین پر فخر کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں ملک کی خواتین کو سیاست، معیشت اور معاشرے میں جگہ دینی چاہیے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کے لیے مذکر کی بجائے مؤنث کا استعمال کیا اور کہا کہ ’اگر عمران خان ’سمجھتی‘ ہیں

اس قسم کا بیان دے کر وہ کسی کی تضحیک کررہے ہیں توہ اپنے آپ کی تضحیک کررہے ہیں

، ہم سب جانتے ہیں وہ کیسے وزیراعظم بنے، اب اگر بن ہی گئے ہیں تو اس کرسی کا احترام کریں اور اپنا کام کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سلپ آف ٹنگ جتنا اس وزیراعظم سے ہوتا ہے یہ اسپیڈ لائٹ سے زیادہ ہے

، اگر انہیں کچھ نہیں پتا تو بات نہ کریں، اگر اچھی بات نہیں کرنا تو بات نہ کریں، شاہ محمود قریشی سے اپیل کرتا ہوں

اپنے وزیراعظم کو کسی ملک میں اکیلا نہ چھوڑیں تاکہ ان کی سلپ آف ٹنگ نہ ہو اور پورا ملک شرمندہ نہ ہو

، ہمارے وزیراعظم نے جرمنی جاپان کو ہمسایہ قرار دیا، یہ کس قسم کی باتیں کررہے ہیں

، وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں لیکن وزیراعظم ایران جاکر کہتے ہیں کہ

حملے پاکستان سے ایران پر ہوتے ہیں، جب سلیکٹڈ نالائق اور نااہل کو ملک پر مسلط کردیا ہے

تو سینئر وزیر اور مشیر وزیراعظم کو کنٹرول کریں‘۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *