لکس اسٹائل ایوارڈ ایک اور تنازعہ :ہدایت کار جامی نے اپنا ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا

لکس اسٹائل ایوارڈ ایک اور تنازعہ :ہدایت کار جامی نے اپنا ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا

32 views

 فلم ’مور‘ کے ہدایت کار جامی نے خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا اسٹائل ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈ نامزدگیوں کے اعلان کے ساتھ ہی تنازعات  کا شکار  ہیں

بیشتر فنکاروں نے  نامزدگیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوارڈ انتظامیہ پر سوال اٹھائے ہیں

دوسری جانب  کچھ لوگوں نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا ہے

جن میں گلوکارہ میشا شفیع، ماڈل ایمان سلیمان اور میک اپ آرٹسٹ صائمہ شامل ہیں۔

 ایوارڈ یافتہ فلم ’مور‘ کے ہدایت کار جامی نے جنسی ہراسانی کا شکار خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ ہی اٹھاکر باہر پھینک دیا جو انہیں 2016 میں  فلم ’مور‘ کی ہدایت کاری پر بہترین ہدایت کار کے لیے دیا گیا تھا۔

جامی نے ایوارڈ باہر پھینکے جانے کی تصاویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں

اور لکھا ہمیں جنسی طورپر ہراساں ہونے والی خواتین کی کہانیوں پر یقین ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 میں نامزد ہونے والے زیادہ تر فنکاروں نے گلوکارہ میشاشفیع کی حمایت میں ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا ہے

 

میشا شفیع نے گزشتہ برس گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاتھا۔

ایوارڈ کا بائیکاٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نامز د ہونا نہیں چاہتے جو جنسی ہراسانی جیسے فعل میں مبتلا ہو۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *