لکس ایوارڈز تنازعات: ماڈل رباب علی کا بھی بائیکاٹ اعلان

لکس ایوارڈز تنازعات: ماڈل رباب علی کا بھی بائیکاٹ اعلان

89 views

پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز تصور کیے جانے والے لکس سٹائل ایوارڈز فنکاروں اور برانڈز کے بائیکاٹ کے بعد اس سال متنازع ہو گئے ہیں۔

ماڈل ایمان سلیمان کے تقریب کے بائیکاٹ کے اعلان سے شروع ہونے والا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے

جبکہ  روزانہ کی بنیاد پر اس فہرست میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایمان سلیمان کے علاوہ فلسماز اور ہدایت کار جامی، ماڈل رباب علی، میوزک گروپ ’دی سکیچز

اور میک اپ آرٹسٹ فاطمہ ناصر کے علاوہ کپڑوں کے برانڈ ’جنریشن‘ نے بھی ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے اعلان کیا ہے۔

مبصرین کی رائے میں یہ پاکستان کی تاریخ میں شاید پہلی بار ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس تنازعے نے اس وقت جنم لیا جب منتظمین نے ایوارڈ کے لیے نامزد فنکاروں کی فہرست شائع کی۔

بعض فنکاروں کے بقول نامزد کیے گئے افراد میں ایسے نام بھی شامل ہیں جن پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *