نواز شریف نے سپریم کورٹ میں مکمل ضمانت کی درخواست کردی

نواز شریف نے سپریم کورٹ میں مکمل ضمانت کی درخواست کردی

26 views

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں مستقل ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نےبیرون ملک علاج کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا اور 15 صفحات پر مشتمل نظر ثانی

درخواست دائر کردی ، نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کوضمانت طبی بنیادوں پردی گئی 26مارچ

کے حکم نامے میں کہا گیا ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے

جس نے برطانیہ میں علاج کیاتھا۔

15 صفحات پر مشتمل درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل اور

گردوں کے امراض لاحق ہیں اور وہ ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کی تیسرے درجے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا ضمانت میں توسیع کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے

، تحریری حکم نامے میں ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حصہ شامل نہیں، یہ ٹائپنگ کی غلطی ہوسکتی ہے

، درست کرنے کا حکم دیا جائے، نواز شریف کی مکمل صحتیابی 6 ہفتوں میں ناممکن ہے

، پاکستانی، برطانوی، امریکی اور سوئس طبی ماہرین کے مطابق زندگی کو سنگین خطرات ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا

فیصلہ سناتے ہوئے  نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *