نورا فاتحی کی پاکستانی فلم میں کام کرنےکی تردید

نورا فاتحی کی پاکستانی فلم میں کام کرنےکی تردید

88 views

کنیڈین نژاد بھارتی ڈانسر نورا فاتحی نے ماہرہ خان کی آئندہ آنے والی فلم’سُپر اسٹار ‘ میں آئٹم نمبر کرنے کی تمام تر افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق گزشتہ دنوں لالی ووڈ میں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کی دلبر گرل نورا فاتحی ماہرہ خان کی آئندہ آنے والی فلم سُپر اسٹار میں آئٹم نمبر پر ڈانس کریں گی

جس کی نورا نے از خود تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ’اس وقت میری پوری توجہ اپنے کرئیر پر ہےنہ کہ کسی آئٹم سانگ پر۔

نورا نے مزید کہا ہے کہ’ میں یہ نہیں جانتی کہ یہ افواہ کہا ں سے پھیلی ہے، نہ ہی میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے

ورنہ کسی فلم میں آئٹم نمبر کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کی ہے یہ صرف اور صرف افواہیں ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ہے۔‘

واضح رہے نورا فاتحیبالی وڈ کی متعدد فلموں میں آئٹم نمبر گانوں پر پرفارم کرچکی ہیں

لیکن سب سے زیادہ شہرت جان ابراہم کی فلم ’ستیا مے جیاتے‘ میں سشمیتا سین کے ماضی کے مقبول گانے ’دلبر دلبر‘ پر ڈانس کر کے سمیٹی۔

دوسری جانب  اس خبر پرپاکستانی فلم سُپر اسٹار کی ٹیم نے اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

View this post on Instagram

سمیر اور نوری

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal) on

 مومنہ دُرید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سُپر اسٹار کی شوٹنگ پاکستان کے شہر پشاور میں جاری ہے ۔

فلم سُپر اسٹارمیں ماہرہ خان کے ساتھ اداکار بلال اشرف بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

فلم اگلے برس پاکستان بھر میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *