وزیر اعلی پنجاب نیب کی تحقیقات کے شکنجے میں

وزیر اعلی پنجاب نیب کی تحقیقات کے شکنجے میں

19 views

وزیر اعظم عمران خان کے اہم ترین کھلاڑی عثمان بزدار بھی نیب شکنجے میں آگئے نیب نے عثمان بزدار کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں ۔

 تفصیلات کے مطابق نیب میں نامعلوم افراد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کرپشن کی دو

درخواستیں دائر کرائی گئیں۔ نیب نے کرپشن کی درخواستوں کے متن کی تصدیق کرتے ہوئے

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم نے بتایا کہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست پر نیب ہیڈ کوارٹر باخبر ہے اور کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پر سرکاری ہیلی کاپٹر کی انشورنس 3 کی بجائے 7 کروڑ میں کرانے کا الزام ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کی رقم سپلیمینٹری گرانٹ سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ عثمان بزدار پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ لے کر دینے کا بھی الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *