کراچی میں آئس اور کرسٹل کے بعد نئے نشے کا انکشاف

کراچی میں آئس اور کرسٹل کے بعد نئے نشے کا انکشاف

84 views

کراچی میں نیا نشہ نوجوان نسل کے بگاڑ کا باعث بن رہا ہے، چرس ہیروئین آئس اور کرسٹال کے بعد کیفین پاؤڈرنشے کے طور پراستعمال ہورہا ہے

کیفین ایک اسٹمولنٹ ہے جسے کافی اور انرجی ڈرنکس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے

ایک ٹی سپون پاوڈرکیفین کا ڈوز اٹھایئس کافی کے کپس کے برابر ہے

کیفین پاوڈر کو کاغذ پر جلا کر اس کو سونگھا جاتا ہے، جس کے بعد انسان خود کو چست محسوس کرتا ہے

نیند اُڑ جاتی ہے اور بھوک پیاس نہیں لگتی۔

تفصیلات کے مطابق  نومبر 2016 میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس نے کراچی کے علاقے ملیر میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر

تین کلوگرام سے زائد نشہ آور پاوڈر برآمد کیا گیا اور 65 سالہ خاتون کو گرفتار کیا۔

برآمد شدہ نشہ آور پاوڈر پی سی ایس آئی آر ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا اور پوچھا گیا کہ کیا یہ نشہ آور پاوڈر آئس ہے

لیبارٹی سے پتہ چلا کہ یہ آئیس نہیں ہے بلکہ کیفین پاؤڈر ہے۔

خیال رہے کہ اپریل 2018 میں امریکہ اور جورجیا میں کیفین کے استعمال سے دو اموات رپورٹ ہونے کے بعد

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کیفین کی کھلے عام فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *