بیٹے نے ماں کی انوکھی خواہش پوری کردی

بیٹے نے ماں کی انوکھی خواہش پوری کردی

19 views

لاہور سے تعلق رکھنے والے قدیر گیلانی اپنی والدہ کبریٰ بی بی کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہیں پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقوں کی بائیک پر سیر کروا رہے ہیں۔

چھتیس سالہ قدیر گیلانی پھولوں کی سجاوٹ کا کام کرتے ہیں جنہیں سیاحت کا بے حد شوق ہے

یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان کے برف پوش پہاڑوں اور جنت نظیر وادیوں سے محبت ہے۔

قدیر گیلانی 14 سال سے دوستوں کے ساتھ سیاحت کررہے ہیں لیکن 2017 میں والدہ نے ان سے فرمائش کی

کہ انہیں جھیل سیف الملوک دیکھنا ہے اور موٹر بائیک پر سیر کرنی ہے جس کے بعد دونوں

ماں بیٹے بائیک پر سیاحت کا ایڈوینچر کرنے کے لیے نکل گئے۔

کبری بی بی بیٹے کے ساتھ سیر سپاٹے کرکے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیر کرکے نہیں تھکتیں

بلکہ گھر میں رہ کر تھک جاتی ہیں، انہوں نے جب سے خوبصورت جھیل سیف الملوک دیکھی ہے ت

انہیں پتہ چل گیا ہے کہ پورا پاکستان اور اس کا ہر شہر خوبصورت ہے۔

کبریٰ بی بی اپنے بیٹے کے ساتھ اب تک 10 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرچکی ہیں او

ر یکم مئی سے وہ پھر شمالی علاقوں کی سیر کو نکلیں گے جہاں وہ رمضان گزاریں گے

جب کہ ان کا دسمبر میں جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی سیاحت کا ارادہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *