بھارت نے اس مرتبہ کوئی غلطی کی تو انکواندازہ ہوجائےگاپاکستان کیاہے

بھارت نے اس مرتبہ کوئی غلطی کی تو انکواندازہ ہوجائےگاپاکستان کیاہے

17 views

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہا بھارت ذہن میں رکھیں ، یہ 1971 نہیں، اس مرتبہ کوئی غلطی کی گئی توآپ کواندازہ ہوجائےگاپاکستان کیاہے، بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو پہلے بھارتی جہازوں کےگرنے کو بھی ذہن میں رکھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے

کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا گیا

اس کے باوجود ہم نے لفظی اشتعال انگیزی کا بھی جواب نہیں دیا، بھارت کہہ رہا ہے کہ

پاکستان کا رویہ تبدیل کرنا ہے، جس رویے میں تبدیلی بھارت چاہتا ہے وہ نہیں ہوسکتا۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ کا آپ نے ڈرامہ رچایا، ہم نے کاؤنٹر اسٹرائیک کی

، آپ نے رات میں حملہ کیا، ہم نے دن میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو بھارت میزائل فائر کرنے کی تیار کر رہا تھا، بھارت اپنے میڈیا کو بتائے

ہم نے کیا جواب دیا، اس رات ایل او سی پر کیا ہوا، ہماری فائر پلاٹون نے اُن کی گن پوزیشن کو کیسے نشانہ بنایا

، کتنی گن پوزیشن شفٹ کرنا پڑیں، کتنے فوجی مارے گئے، یہ باتیں بھارت میڈیا کو بتائے۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا بھارت کی جانب سےسرحدی خلاف ورزی کی گئی

، پاکستان کی جانب سےسرحدی خلاف ورزی کاجواب بھی دیاگیا، 21 فروری کے  بعد دوماہ ہوگئے ہیں

، بھارت کی جانب سے مسلسل ان گنت جھوٹ بولا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت میں پولیس پر حملے اس سےپہلےبھی ہوئےہیں

، بھارت میں جب بھی الیکشن ہوتےہیں ایسےحملےہوتےہیں، ملکی و غیر ملکی صحافیوں کوعلاقےکادورہ کرایا

، بھارت پہلےکہتا رہا 300لوگ ماردیئے بعدمیں اس سےپیچھےہٹ گئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *