پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدے پر دستخط

15 views

پاکستان اور چین کے درمیان  ایم ایل ون (پشاور- کراچی) ریل ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پا گیا۔

بیجنگ میں معاہدے پر پاکستان کی طرف سے وزیر ریلوے شیخ رشید جبکہ چین کی طرف سے پاکستان میں چین کے سفیر مآب یاؤ جِنگ

نے ڈیکلیریشن برائے پریلمنری ڈیزائین منصوبہ فیز ون، پشاور – کراچی پر  دستخط کر دیئے۔

اس موقع ہر وزیر اعظم پاکستان  عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی چی کیانگ معاہدے پر دستخط کی تقریب موجود تھے

اس معاہدے کے اگلے مرحلے میں پاکستان کی وزات ریلوے اور چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن ایم ایل ون منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرینگے۔

منصوبے کی حتمی تعمیراتی لاگت طے کی جائیگی اور اس کی فنانسنگ کے حوالے سے دستیاب وسائل اور آپشنز پر حتمی معاہدے کیے جائیں گے۔

پشاور ۔کراچی ایم ایل ون منصوبہ  اگلے پانچ سال میں مکمل ہوگا

اس کے تحت پشاور اور کراچی کے درمیان 1872کلو میٹر لمبے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائیگا

ریلوے ٹریل کی فینسگ کی جائیگی پل اور کراسنگز بنائی جائیگی۔

اس منصوبے کی تکمیل سے ٹرین کی اوسط اسپیڈ ایک سو بیس سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائیگی

ابھی یہ اسپیڈ اوسطاً ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔مسافر ٹرین راولپنڈی سے کراچی ریلوے اسٹیشن دس گھنٹوں میں پہنچے گی۔

حالیہ معاہدہ اس سلسلے میں پہلے فیز کے لئے ہے۔ مکمل منصوبے کی ابتدائی لاگت تقریباً 8.2 ارب امریکی ڈالر ہے

جسے تین فییز میں مکمل کیا جائیگا۔ اس منصوبے کی حتمی لاگت جون سے پہلے طے کر لی جائیگی

تاکہ آئندہ بجٹ میں فیز ون کے لئے رقم مختص کر لی جائے۔

حالیہ معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں باون کلومیٹر لمبے کلو وال۔ پنڈورہ سیکشن کو سیدھا کیا جائیگا۔

اس سیکشن پر دوسری لائین بھی بچھائی جائیگی ایک سو تراسی کلو میٹر لمبے نوابشاہ – روہڑی سیکشن کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

لاہور اور ملتان سیکشن میں ٹریک کو اپ گریڈ کرکے سپیڈ کو ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ لایا جائیگا۔

راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ایک سو ساٹھ کلو میٹر سیکشن کو اپ گریڈ کیا جائیگا اور دوسری ریل لائین بچھائی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت والٹن ریلوے اکیڈمی کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *