وزیر اعظم اور سابق چیف جسٹس 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم اور سابق چیف جسٹس 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

22 views

وزیر اعظم عمران خان 2مئی کو مہمندڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

، ڈیم کا سنگ بنیاد 2مئی کو رکھا جائے گا، جس کے لئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے،700 فٹ

بلنڈ ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا،مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو گی۔

مہمند ڈیم آٹھ سو میگاواٹ بجلی بنائے گا، اس کے علاوہ چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔

ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16 ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔

پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *