اقوام متحدہ میں پاکستانی ٹرک آرٹ کی دھوم

اقوام متحدہ میں پاکستانی ٹرک آرٹ کی دھوم

31 views

اقوام متحدہ میں پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں نمائندوں اور سفارت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف ممالک کے

سفارت کاروں اور سفیروں نے شرکت کی اور ٹرک آرٹ کو ایک فن قرار دیا ۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹرک آرٹ نہ صرف دنیا بھرمیں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے

بلکہ پاکستان کی مثبت اور پر امن تصویر بھی پیش کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش کی تقریب میں پُرتگال

، اومان اور کرغیزستان کے سفیروں نے شرکت کی اورتقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ اپنے کلچر کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات سے بیرون ملک لوگوں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے میں مدد ملتی ہے

اقوام متحدہ میں پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش کی تقریب میں پرتگال

، اومان اور کرغزستان کے سفیروں نے شرکت کی اورتقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

 پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور ٹرک آرٹ کی نمائش میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت

مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور سفیروں نے شرکت کی اور ٹرک آرٹ کو ایک فن قرار دیا ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *