سانحہ کرائسٹ چرچ : نعیم راشد کی بیوہ کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

سانحہ کرائسٹ چرچ : نعیم راشد کی بیوہ کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

69 views

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید پاکستانی شہری نعیم راشد کی بیوہ کو تمغہ شجاعت سے نوازاجائے گا، نعیم راشد نے شدید زخمی ہونے کے بعد حملہ کو آور کو آگے جانے سے روک کر کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا تھا۔

پاکستان ایسوسی ایشن اینڈ کینٹر بری اور پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب چار مئی بروزہفتہ

کو کرائسٹ چرچ کے ٹمپلٹن ہال میں منعقد ہوگی۔ جس میں بیوہ شہید نعیم راشد ، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک

، ڈپٹی ہائی کمشنر سید معظم علی شاہ ، پاکستان ایسوسی ایشن اینڈ کینٹر بری کے صدر کلیم سمیت

پاکستانی کمیونٹی اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے

پاکستان ایسوسی ایشن اینڈ کینٹر بری کے صدر کلیم اللہ نے بتایاکہ تقریب کے مہمانوں کو

دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ،تقریب میں ملکی و غیر ملکی میڈیا کو بھی مدعو کیاگیا ہے

یاد رہے پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کی نماز کے موقع پر النور مسجد میں ہونے

والے دہشت گرد حملے کے دور ان پاکستان کے نعیم راشد نے شدید زخمی ہونے کے بعد حملہ کو آور

کو آگے جانے سے روک کر کئی جانیں بچائیں اور جام شہادت نوش کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *