ملک بھر میں پہلے روزے کا دورانیہ 15گھنٹے 14منٹ ہوگا، ماہرین

ملک بھر میں پہلے روزے کا دورانیہ 15گھنٹے 14منٹ ہوگا، ماہرین

10 views

پاکستان میں رمضان کا آغاز کل بروز منگل سے ہورہا ہے اور ملک میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے، 14 منٹ ہوگا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا، اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19 گھنٹے 26 منٹ کا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔

اسی طرح سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا اور اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔

سوئیڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ کا ہوگا۔

جبکہ ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ،

اسی طرح برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ کا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *