پہلی سحری کے خصوصی انتظامات

پہلی سحری کے خصوصی انتظامات

17 views

رمضان المبارک آ گیا، کھانے پینے،سونے جاگنے کا معمول بدل گیا،پہلی سحری پر چھوٹے بڑے سب ہی صبح سے پہلے بیدار ہو گئے، گھروں میں سحری کے لیے خصوصی پکوان تیار کیے گئے تو ہوٹلوں اور فوڈ اسٹالز پر بھی رات گئے تک بھرپور رش نظر آیا۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں پہلی سحری ایونٹ کی صورت اختیار کر گئی،گھروں کے علاوہ بازاروں میں بھی کھانے پینے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

کراچی کی مختلف فوڈ اسٹریٹس پر گہما گہمی لگی رہی،سبھی علاقوں میں باہر سحری کرنے والوں کے لیے ہوٹلز رات دیر تک کھلے رہے۔

فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں بھی رمضان کے لیے سڑک کے کنارے خصوصی اسٹالز قائم کر دیے گئے

جہاں شہریوں نے سحری کی اور گھروں کے لیے کھانے کا سامان پارسل کرایا۔

کھانوں کے شہر لاہور میں سحری کے وقت سے کافی دیر پہلے ہی ہوٹلوں میں رش لگ گیا، مختلف قسم کے پراٹھوں کے

ساتھ لسی کی سب سے زیادہ مانگ نظر آئی۔

ملتان کے مشہور ریواڑی محلے میں رمضان کے لیے خصوصی 50 اسٹالز لگائے گئے ہیں

، جہاں سحری کے لیے آنے والے روایتی ڈشز کے علاوہ نہاری اور حلیم سے بھی محظوظ ہوئے۔

کوئٹہ میں باہر سحری کرنے والوں میں بڑی تعداد ہوسٹلز اور ہوٹلوں میں مقیم افراد کی تھی

پرنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر کھانے پینے کا کاروبار چمک اٹھا، انڈے پراٹھے، مرغ چھولوں کے ساتھ باربی کیو بھی ہاتھوں ہاتھ بکتا رہا۔

راولپنڈی میں شہری بڑی تعداد میں کھانوں کے مرکز کرتار پورہ پہنچے، خود بھی سحری کی اور گھروالوں کے لیے پارسل بھی کرائی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *