رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ

55 views

رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان کا آغاز ہوگیا۔

رمضان المبارک کا مہینہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے اپنے بندوں پر ایک بڑا انعام ہے جو اس مہینے میں بے شمار رحمتوں اور برکتوں سے نوازتے ہیں۔

کسی کے آنے کی آمد عام طور پر خوشگوار ہوتی ہے اور اس کے استقبال کی تیاریاں بھی بڑے پیمانہ پر کی جاتی ہیں۔اب یہ الگ بات ہے

کہ وہ آنے والا کون ہے اور اس کی تیاریاں کیسے کی جائیں۔فی الوقت ہم رمضان المبارک کی بات کر رہے ہیں اور اس کی آمد نہ صرف

ایک مسلمان کے لیے بلکہ امت مسلمہ کے علاوہ دنیا کے ہر فرد کے لیے عالمی پیمانہ پر خیر و برکت والی خبر ہوا کرتی ہے۔

ماہ رمضان نزولِ قرآن کا مہینہ ہے،تقویٰ، پرہیزگاری، ہمدردی، غمگساری، محبت و الفت،خیر خواہی، خدمت ِ خلق،راہ خدا میں

استقامت، جذبہ حمیت اور جذبہ اتحاد،اﷲ اور رسول سے بے انتہا لو‘ لگانے کا مہینہ ہے لہذا اْس کے استقبال کے لیے

ہمیں اپنے اندر ان صفات کو پیدا کرنے کی تیاری کرنا ہوگی جن صفات کی جانب ماہِ رمضان ہماری توجہ مبذول کراتاہے

ہم جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں :قرآن نازل ہوا، روزے فرض ہوئے، جنگ بدر پیش آئی ، شب ِ قدر رکھی گئی

فتح مکہ کا واقعہ پیش آیا، اس کے عشروں کومخصوص اہمیت دی گئی ، پھر اس ماہ میں زکوٰۃ،انفاق اور فطرے کا اہتمام کیا گیا

نتیجتاً ماہِ رمضان المبارک کی عبادات کے درجات بہت زیادہ بلند کر دیے گئے۔ضروری ہے کہ ہم اِس ماہ کی

حیثیت کے شایانِ شان اس کا استقبال کریں۔ قبل اس سے کہ رمضان کی آمد آمد ہو ہم اپنے ظاہر و باطن کو اس کے لیے یکسوکر لیں۔

علمائے کرام کہتے ہیں کہ روزہ سارا دن بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ انسان کی نفسانی تطہیر اور تقویٰ کا باعث بھی ہے۔

رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں یاد الہیٰ اور عبادت خداوندی کے ساتھ کثرت سے تلاوت قرآن مجید کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *